0

کرونا کے بڑھتے کیسز ، دوکانیں سکول اور ہوٹل بند

ملک میں کرونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے۔ اسلام آباد اور پشاور میں بھی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پشاور میں چودہ ریسٹورنٹس اور بیالیس دکانیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ 18 شادی ہالز کو جرمانہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں اسکول فار گرلز جی نائن ون کو دو کورونا کیسز کی تصدیق پر سیل کر دیا گیا۔ اس سےپہلے اسلام آباد کے ترپن تعلیمی اداروں کو سیل کیا جاچکا ہے۔این سی او سی کےفیصلوں پرعملدرآمدکیلئےکراچی ڈپٹی کمشنرضلع وسطی کی جانبسے29 اکتوبرکوجاری حکم نامے پرکارروائیاں کاآغازہوگیاہے۔کراچی میں کورونا ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر شہر کی بڑی موبائل مارکیٹکو سیل کردیاگیاہے۔
سخی حسن چورنگی سےمتصل سرینا موبائل مارکیٹ میں ماسک کے بغیر خریدو فروخت ہو رہی تھی۔ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ این سی او سی نے ماسک کولازمی قراردیا ہے اور مارکیٹ میں خریدوفروخت بغیرماسک کےہورہی تھی۔
دکانداروں کا کہنا ہےکہ اندر پوری مارکیٹ بند تھی اور باہرکی دکانوں سےخریدوفروخت ہورہی تھی۔چند دکانوں کے سبب پور شاپنگ مال سیل ہونےسےکارروبارکوشدیدنقصان پہنچے گا۔اسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن نارتھ ناظم آبادکی جانب سے سیل کردہ سریناموبائل مال تاحکم ثانی بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنرضلع وسطی نے ضلع بھرمیں ایس اوپیزپرعملدرآمد کوسخت کرنے کا حکمنامہ29 اکتوبرکوجاری کیا تھا۔حکم نامےکےتحت پبلک ٹرانسپورٹ، کھلےمقامات، مارکیٹوں اور بس اڈوں سمیت ہجوم میں ماسکلگانا لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں