0

گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینےکا اعلان

وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینےکا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت پوری منصوبہ بندی سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔
گلگت بلتستان کے 73 ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں اور پاکستان سے سب سے زیادہ نفرت کرنے والی حکومت آئی ہے، بی جے پی کی حکومت نے کشمیر میں جو ظلم کیا، وہ آج سے پہلے کسی بھارتی حکومت نے نہیں کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری منصوبہ بندی سے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی جا رہی ہے، ان دہشت گردوں کے سامنے ہماری سیکیورٹی فورسز کھڑی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان محفوظ ہے، آج ہمارا وہ حال نہیں ہے کہ جو کئی مسلمان ملکوں کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت صرف دہشت گردی کے ذریعے ہی نہیں بلکہ ملک میں شیعہ سنی انتشار بھی پھیلانا چاہتے تھے لیکن میں داد دیتا ہوں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کہ انہوں نے بھارت کے ان عزائم کو ناکام بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں