0

فرانس اور کینیڈا میں دہشتگردی کے واقعات ، پادری سمیت6 افراد زخمی اور2 ہلاک

فرانس اور کینیڈا میں دہشتگردی کے واقعات کے نتیجے میں پادری سمیت6 افراد زخمی اور2 ہلاک ہوگئے ہیں۔پہلا واقعہکینیڈا کے شہر کیوبک میں پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 2افرادہلاک اور 5زخمی ہوئے۔ دوسرا واقعہ فرانس کے شہر لیون میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور نے ایک چرچ کے باہر فائرنگ کرکے پادری کو زخمی کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کنیڈین پولیس نے ایک20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے اور عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان نے رات کے وقت متعدد لوگوں پر خون آلود ہتھیار کے ساتھ حملہ کیا۔ حملہ آور کو مقامی وقت ایک بجے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
دوسری جانب فرانس میں واقعہ کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شام چار بجکر چار منٹ پر پادری پر اس وقت دو فائر کیے گئے جب وہ چرچ بند کر رہے تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے پادری کو زخمی کرنے والا حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے اور اس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں