0

ازمیر زلزلہ،100 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد ایک سو افراد کو ملبے تلے زندہ نکال لیا گیا۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ماحولیات و آباد کاری نے بتایاکہ ازمیر میں زلزلے کے بعد سے اب تک ایک 100 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ مقامات پر تقریباً 5 ہزار سے زیادہ افراد امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ 56ہزار موبائل خوراک یونٹ متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاری نقصان پہنچنے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے اور تعمیر نو کے لیے نقل و حمل کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیر کا کہنا تھا کہ سوسائٹی ہاؤسنگ ادارے توکی نے مستقل رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے آفاد کے تعاون سے اپنی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسمار ہونے والی یا پھر گرنے کا خطرہ ہونے والی عمارتوں کے مکینوں کو مکانات فراہم کرتے ہوئے ان کا کرایہ حکومت ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں