0

مغرب میں ہولوکاسٹ سے متعلق قوانین موجود ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں آنیوالے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یورپ میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی لہرپر تشویش کا اظہار کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت، انتہاپسندی کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم امہ کے رہنما حضورﷺ سے مسلمانوں کی محبت کی وضاحت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں ہولوکاسٹ سے متعلق قوانین موجود ہیں۔ مغرب کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں