0

چین میں آج سے ساتویں مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا

چین میں آج سے ساتویں مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں ہونیوالی اس مردم شماری میں7 لاکھ کارکنان حصہ لیں گے ۔ مردم شماری کے دوران نام ، جنس ، نسل ، ازدواجی حیثیت ، گھر کا پتہ ، تعلیمی اور پیشہ ورانہ معلومات اکٹھی کی جائیں گی چین میں ہر دس سال کے بعد قومی مردم شماری کی جاتی ہے۔ 2010 میں ہونیوالی آخری مردم شماری کے نتائج کے مطابق ملک کی آبادی 1.29 ارب سے بڑھ کر 1.37 ارب ہوگئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں