0

گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کا حامی نہیں ہوں،فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے مسلمانوں کے جذبات کو سمجھتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکے حکومتی پروجیکٹ نہیں ہے اور نہ ہی ان کو سرکاری حمایت حاصل ہے۔ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اشتعال کی وجہ میرے حوالے سے منسوب جھوٹی باتیں ہیں، گستاخانہ خاکوں سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پھیلایا گیا۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ مقامی لوگ میرے بیان کو سمجھتے تھے، اسی وجہ سے یہاں کوئی ردِعمل نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کا حامی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں