0

عمرے کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز، غیر ملکی معتمرین کی آمد شروع

مکہ مکرمہ میں آج سے عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ جس کے بعد مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ غیرملکی عمرہ زائرین پہلے 3 دن آئسولیشن میں رہیں گے۔تیسرے مرحلے میں روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 60 ہزار افراد نماز باجماعت اور زیارت کرسکیں گے۔ زائرین کو خصوصی بسوں میں مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ لے جایا جائے گا۔سعودی حکام کے مطابق غیرملکی زائرین سعودیہ میں10 دن تک رہ سکیں گے جس میں 3دن آئسولیشن کے شامل ہیں جبکہ18 سے50سال تک کی عمر کے افراد بیرون ممالک سے عمرہ ادائیگی کے لئے آسکتے ہیں۔قوانین کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر میڈیکل ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جس سے واضح ہوسکے کہ انہیں کرونا وائرس نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں