0

بیلجیم ، اسکول کا استاد کلاس میں نبی کریم ﷺکا خاکہ دکھانے پر معطل

بیلجیم میں ایک اسکول کے استاد کو کلاس میں نبی کریم ﷺکا خاکہ دکھانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔معطل ہونے والا استاد بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے علاقے مولن بیک کے ایک اسکول میں پڑھاتا تھا۔ مولن بیک میں تارکین وطن کی بڑی تعداد آباد ہے اور اکثریت مسلمانوں کی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق استاد نے اپنی کلاس میں وہی خاکے دکھائے جو فرانس کے استاد نے دکھائے تھے۔ اس کی کلاس میں دس سے گیارہ برس کی عمر کے بچے زیر تعلیم تھے۔استاد نے چارلی ایبڈو میگزین میں شائع شدہ پیغمبر اسلام کے خاکوں میں سے ایک کارٹون دکھانے سے قبل طالب علموں سے کہا کہ اگر وہ یہ خاکے نہیں دیکھنا چاہتے ہو اپنی نظریں جھکا سکتے ہیں۔اس واقعے کے بعد بچوں کے والدین نے متعلقہ استاد کے خلاف شکایات جمع کرائیں جس پر محکمہ تعلیم نے انضباطی کارروائی کے بعد استاد کو معطل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں