0

پوری قوم دشمن کیخلاف متحد ہے: وزیراعظم

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت اور داخلی سلامتی و سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان مادر وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دشمن کی حالیہ بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ بزدلانہ فعل تھا اور اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں