0

نگورنو کاراباخ تصادم میں شدت ناقابل قبول ہے،یورپی یونین

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ نگورنو کاراباخ تصادم میں شدت ناقابل قبول ہے۔یورپی یونین نے نگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے نئے امن معاہدے پر زور دیا ہے۔یورپین کمیشن برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس، فرانس اور امریکا کی جانب سے تین مرتبہ کرائے گئے معاہدے کے باجود نگورنو کاراباخ میں جنگ اب تک جاری ہے جو ناقابل قبول ہے۔یورپی یونین نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر کے کسی ٹھوس مذاکرات کی طرف واپس آئیں اور ایک پر امن حل تلاش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں