0

مغربی ممالک کی قیادت نبیﷺ سے ہماری محبت سمجھنےسےقاصرہیں،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آنحضرتﷺ سے متعلق فرانسیسی مفکر کا قول شیئرکیا ہے، جس میں فرانسیسی مفکرالفانسے نے شاندار الفاظ میں آنحضرتﷺکو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے پیغام میں کہا کہ اٖلفانسے کے حضرت محمدﷺسے متعلق الفاظ میرے پسندیدہ ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے خاکوں کے معاملے پر مسلم ممالک کےسربراہان کو خط لکھا تھا ، جس میں اس معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی وجہ سےآج ہماری امہ میں تشویش پائی جاتی ہے، مغربی دنیابالخصوص یورپ میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہےان ممالک کی قیادت ہماری نبیﷺ سےمحبت سمجھنےسےقاصرہیں، یہی وجہ ہے کہ خطرناک عمل اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے ردعمل کو جنم دیتاہے، وقت آگیا ہے مسلم لیڈران نفرت،انتہاپسندی کا ماحول ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں، مسلم امہ متحد ہو کر دنیا کو واضح پیغام دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں