0

پہلا ایک روزہ میچ، پاکستان اور زمبابوے کا ٹاکرا کل ہو گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ پہلا میچ راولپنڈی میں دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔پہلے ون ڈے میچ کے حوالے سے دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔پاکستان ٹیم کے نائب کپتان اور اسپنر شاداب خان انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے یکم نومبر اور تیسرا ون ڈے3 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 59 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلےجا چکےہیں جن میں سے 52 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں