0

ترکی کا فرانس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

ترکی نے فرانسیسی جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے جریدے چارلی ہیبڈو نے صدر رجب طیب ایردوان کا خاکہ سرورق پر شائع کیا ہے جس کی ترکی کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کا خاکہ شائع کرنے پر ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کریں گے۔ترک صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں چارلی ہیبڈو کے اقدام کو محض اشتعال انگیزی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرانسیسی جریدے کا مقصد صرف ترکی اور اسلام سے عداوت ہے۔ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ انقرہ کے اٹارنی نے صدر رجب طیب ایردوان کے خاکے کی اشاعت کے خلاف جریدے کے مدیر اعلیٰ لارینٹ سوریسو، ایڈیٹر انچیف جیرارڈ بیارڈ اور خاکہ بنانے والے الیس یتیٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کونسل نے منظور کردہ میمورینڈم میں فرانس کے صدر کو ملعون قرار دیا ہے۔فرانسیسی صدر کے ترجمان نے کچھ دیر قبل کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں