0

کرونا وائرس سے پیدا شدہ کاروباری مسائل پر کینیڈا میں سیمینار کا انعقاد

کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا میں چھوٹے کاروبار سے منسلک پاکستانیوں کے کرونا وائرس سے پیدا شدہ کاروباری مسائل پر منعقدہ ویبی نار میں پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کی شرکت

ویبی نار کا اہتمام کینیڈا پاکستان افیلی ایٹڈ چیمبر آف ٹریڈ(سی پیکٹ) نے کیا جس میں اٹاوا سٹی کونسلر ایلی ایل چانٹیری اور مقامی کاروباری برادری کے راہنما مائیکل لوڈ،سی پیکٹ چیئر پرسن عظمی خان اور دیگر نے شرکت کی۔

ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے رضا بشیر تارڑ نے پاکستان میں چھوٹے کاروبار کو کرونا کی وبا کے دوران اپنے پاوں پر کھڑا رکھنے کے لیے معینہ مدت تک ان کے بجلی کے بلوں کی حکومت کی جانب سے ادائیگی اور پہلے سے حاصل شدہ قرضوں پر سود کی ادائیگی موخر کرنے جیسے حکومتی اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا۔

رضا بشیر تارڑ نے اٹاوا میں چھوٹے کاروبار سے منسلک پاکستانیوں کو کمیونٹی رابطے بڑھانے اور اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے سوشل میڈیا کی مدد سے ہوم سروس شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا پاکستان افیلی ایٹڈ چیمبر آف ٹریڈ (سی پیکٹ) کو اٹاوا میں کاروبار سے منسلک پاکستانیوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے اور کاروبار ڈائریکٹری تیار کرنے کا مشورہ دیا تاکہ مقامی پاکستانی کمیونٹی کو اپنے ہم وطنوں کے کاروباری مراکز اور ان پر دستیاب مصنوعات اور اشیا کی دستیابی کے حوالے سے ہمہ وقت مکمل راہنمائی مل سکے۔

پاکستانی کمیونٹی کو اٹاوا اور کینیڈا کے دیگر شہروں میں پاکستانی مصنوعات خریدنے کے لیے مقامی طور پر پاکستانی کاروباری برادری اور ان کی تنظیموں سے رابطہ میں رہنا چاہیے اور بالخصوص حلال اور گھریلو استعمال کی مصنوعات اور اناج کے لیے پاکستانی سٹوروں کو ترجیح دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں