0

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے فرانس میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کرونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے فرانس میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا نفاذہوگا۔لاک ڈاؤن میں اسکول اور کالجز کھلے رہیں گے۔فرانسیسی صحت حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وبا کی دوسری لہر میں بھی وائرس بے قابو ہو چکا ہے، کیسز تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں اور اموات میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔صدر میکرون آج شب قوم سے ٹیلی ویژن خطاب کے دوران وائرس کی دوسری لہر سے لڑنے کے لیے حکومت کے اگلے اقدام کا اعلان بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں