0

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کرونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں