0

چینی وزارت دفاع کی تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی شدید مخالفت

چین کی وزارت دفاع نے تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی شدید مخالفت کی ہے ۔چین کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی ایک بار پھر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری ایک چین کے اصول اور تین چین،امریکہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت چین کے داخلی امور میں سنجیدہ مداخلت ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات ، دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے اہم ہے اور یہ چین کے بنیادی مفادات کے لئے انتہائی ضروری ہے لہذا اس کے معاملات میں کسی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں