0

امریکہ: پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر پُرتشدد مظاہرے

امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلاڈیلفیا میں جاری مظاہروں میں 30 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے 90 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔گورنر پنسلوانیا نے فلاڈیلفیا شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ فلاڈیلفیا میں پیر کے روز27 سالہ سیاہ فام والٹر ویلیس جونیئر نامی شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں