0

یورپی کمیشن کی ترکی کوفرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ پر سنگین نتائج کی دھمکی

یورپی کمیشن نے ترکی کوفرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ ‘کسی بھی رکن ریاست کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ بنیادی ذمہ داریوں کے منافی ہے اور اس طرز عمل سے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی راہیں مزید دور ہوجائیں گی۔خیال رہے کہ ترکی نے 1987 میں یورپی اکنامک کمیونٹی میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی تھی۔2005میں یورپی یونین سے باضابطہ طور پر الحاق کی بات چیت کا آغاز کیا تھا لیکن ان مذاکرات میں کوئی مؤثر انداز میں پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں