0

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹواگلے منگل کو بیجنگ کا دورہ کریں گی

چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے کہا کہ وہ کرونا سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لئےاگلے منگل کو بیجنگ کا دورہ کریں گی ۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ان کابیجنگ کاسفر مکمل طور پر معاشی پہلو پر ہے کیونکہ ہانگ کانگ کو سنگین معاشی حالات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ پچھلی چا ردہائیوں سے ہانگ کانگ کی معیشت مستحکم رہی ہے ، لیکن پچھلے سال بڑے پیمانے پر احتجاج اور پھر نول کرونا وائرس نے مضبوط معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسوقت ہانگ کانگ میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 6.4 فیصد ہوگئی ، جو تقریبا 16 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں