0

فرانسیسی فٹبالر نے فٹ بال ٹیم چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی

فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا نے فرانس کے صدر کے متنازع بیان کے بعد فٹ بال ٹیم چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہاانہوں نے کہا کہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی ٹیم کو چھوڑنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔انہوں نےکہا کہ میں ہر قسم کی دہشت گردی اور متنازع بیانات کے خلاف ہوں، میرا مذہب امن اور محبت کا مذہب ہے اور اس کا احترام ہوناچاہئے۔فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ پریس کے لوگ خبر لکھتے وقت پیشہ ورانہ ذمہ داری کو بھول جاتے ہیں اور آزاد پریس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں