0

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ،عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان کی چینی قیادت سے ملاقاتوں میں بھی موجود ہونگے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکار ی دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف چین کے دورے کے دوران چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ بیان کے مطابق آرمی چیف کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی سے بھی ملاقات کریں گے ۔

آرمی چیف چین کے ملٹر ی کمیشن کے وائس چیئر مین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی آرمی چیف شریک ہوں گے ۔

چین روانہ ہونے سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی سینیٹر ز کرسٹوفروین اورمیگی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر افغان امن عمل اورکشمیرکے مسئلہ پربھی بات چیت کی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں