0

کشمیر پر بھارتی قبضے کے 73 سال مکمل، وزیراعظم کا آخری دم تک کشمیریوں کی مدد کا اعلان

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کو73 برس مکمل ہوگئے ہیں اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم یہ دن بھارتی غیرقانونی قبضےکی مذمت کے لیے منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنےمیں ناکام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی، کشمیریوں کے قتل اور آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جعلی مقابلوں، حراست میں تشدد اور اموات کی دنیا گواہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازع کی عالمی حیثیت یواین قراردادوں میں شامل ہے، ممبرممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے ذمہ داریوں کی تعمیل کو یقینی بنائے، عالمی برادری بھارت کوریاستی دہشت گردی کے استعمال سے روکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں