0

چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والے امریکی کاروباری اداروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

چین نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والے امریکی کاروباری اداروں، متعلقہ شخصیات اور صنعتی اداروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان چاولی چیان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت “ایک چین کے اصول ” نیز چین اور امریکہ کے درمیان طے کردہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات چین کے اقتداراعلیٰ اور سلامتی مفادات کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین اس کی بھرپور مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ چاولی چیان نے واضح الفاظ میں چین کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہم اقتدار اعلیٰ اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اختیار کرنا جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ امریکی وزارت دفاع کے محکمہ سلامتی تعاون نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ نے تائیوان کو ایک ارب اسی کروڑ امریکی ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں