0

زرعی جدت سے کسانوں کی آمدنی دو گنا ہو گئی ہے،چینی وزارت زراعت

چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کا کہنا ہے کہ زراعت کے میدان اور دیہی علاقوں میں نمایاں تبدیلیاں آئیں اور بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئےوزارت کے نائب وزیر لیو حوان شین نے کہا کہ 13ویں پنج سالہ منصوبے میں طے شدہ مختلف اہداف کو پورا کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ زرعی جدت میں پیش رفت جا ری ہے اور اس کا اہم نتیجہ یہ کہ کسانوں کی آمدنی دو گنا ہو گئی ہے۔ لیو حوان نے کہا کہ غربت کے خاتمے میں فیصلہ کن کامیابی کا حصول ہوا ہے۔ دیہی علاقے کی بحالی کا بہتر آغاز ہوا۔دیہی حکومت کے نظام میں بہتری آئی ،دیہی علاقوں کا ماحول بہتر ہوا اور دیہی علاقوں میں اصلاحات مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں