0

پشاور: مدرسہ میں دھماکا ،7 بچے شہید ، 70 سے زائدزخمی،وزیر اعظم کی مذمت

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم7 افراد شہید جب کہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر جھلسے ہوئے ہیں جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مدرسے میں پڑھنے والے 19 بچے زخمی ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکےسے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔وزیر اعظم نے افسوسناک واقعے پرزخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کیلئےدعا کرتے ہوئے زخمی افراد کو تمام طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللّٰہ عباسی کے مطابق دہشت گردی سے متعلق عمومی تھریٹ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں