0

نفرت آمیز تقریر قبول ہے اور نہ ہی کبھی ہار مانیں گے،فرانسیسی صدر

اسلام مخالف مہم کے دفاع پر شدید تنقید کا سامنا کر نیوالے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے عربی زبان میں ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں میکرون نے لکھا کہ ’ہم کبھی نفرت آمیز تقریر کو قبول نہیں کریں گے، اور امن کے لیے ہم ہر قسم کے خیالات کا احترام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مناسب بحث و مباحثے کا ہمیشہ دفاع کیا جائے گا۔
فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے اور امن کے حصول کیلئے تمام مکاتب کے درمیان پائے جانے والے مختلف خیالات کا احترام کیا جاتا رہے گا۔میکرون نے کہا کہ ہم ہمیشہ انسانی تقدس اور عالمی اطوار کے احترام کے ساتھ کھڑے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں