0

فرانس کی عرب ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل

فرانس نے عرب ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ فرنچ وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ “بائیکاٹ کے یہ مطالبات بے بنیاد ہیں اور ہمارے ملک کے خلاف ایک بنیاد پرست اقلیت کے حملوں کو فوری رکنا چاہیے”۔ وزارت خارجہ نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اس وقت کویت، اردن اور قطر سمیت کئی ممالک کے اسٹورز سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیان اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو نہ روکنے کے بیان کے بعد کئی ممالک میں فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں