0

ملک میں سردی کی دستک، بابوسر ٹاپ پر برفباری کے بعد شاہراہ بند

ملک کے بیشتر علاقوں میں آہستہ آہستہ سردی کی آمد ہو رہی ہے ۔ضلع دیامر کے علاقے بابوسر ٹاپ پر برفباری کے بعد شاہراہ بند ہوگئی ہے جس سےبراستہ ناران گلگت بلتستان آنےوالے مسافر پھنس گئے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئے بعض شہروں کے ریکارڈ کئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کے مطابق لیہہ میں منفی05 ڈگری ، قلات منفی 03، اسکردو میں ایک ،کوئٹہ 3، مظفر آباد میں 9، اسلام آباد میں 11، لاہور اور پشاور میں 17، کراچی میں 18ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں