جیسنڈا کا نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان

نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت کی رہنما جیسنڈا آرڈن نے اگلے دو سے تین ہفتوں میں نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے والی لیبر پارٹی کی رہنما جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ وہ اگلے دو سے تین ہفتوں کے اندر نئی حکومت تشکیل دیں گی۔

انہوں نے کہاکہ 1996 ءکے بعد سے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں کسی پارٹی نے اتنی اکثریت حاصل کی ہے کہ وہ اکیلے حکومت بنا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے پارلیمان کی 120 میں سے 64 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں