دنیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب دنیا میں 3 کروڑ 99 لاکھ 57 ہزار 429 افراد متاثر اور 11 لاکھ 14 ہزار 633 ہلاک ہو چکے ہیں۔کرونا سے صحتیاب ہونے والےافراد کی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 85 ہزار 770 ہو گئی ہے اور 89 لاکھ 57 ہزار 26 ایکٹیو کیسز ہیں۔دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دنیا میں 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔امریکہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ،بھارت کرونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر او برا زیل کرونا  کیسز کے اعتبار سے تیسرے نمبر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں