آرمینیا اور آذربائیجان کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی پر ایک مرتبہ پھر اتفاق

آرمینیا اور آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے تنازعہ پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نئی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو آج نصف شب سے نافذ العمل ہوگی۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بات کا اعلان مشترکہ بیان میں کیا۔اس سے پہلے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں عارضی جنگ بندی کے اس معاہدے پر عملدرآمد پر زور دیا جس پر ایک ہفتہ پہلے اتفاق رائے ہواتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں