چین کی اعلیٰ مقننہ نے کئی قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی

چین کی اعلیٰ مقننہ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی  کا بیجنگ میں ہونیوالا اجلاس گذشتہ روز ختم ہو گیا ہے۔ اجلاس  کے دوران اعلی مقننہ  نے کئی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی ۔ مقننہ کی جانب سے منظور کی جانیوالی آئینی ترامیم کے نفاذ کے لئے چین کے صدر شی چن پھنگ نے صدارتی احکامات پر دستخط کر دئیے ہیں ۔اجلاس  میں بائیوسکیورٹی قانون ، نابالغوں کے تحفظ سے متعلق قانون میں ترمیم ، ایکسپورٹ کنٹرول قانون ، قومی پرچم سے متعلق قانون اور قومی نشان سے متعلق قانون میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں