اسکردومیں مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق

اسکردومیں تنگوس کے مقام پر مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی ۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مسافر بس میں 15 کے قریب مسافر سوار تھے۔ جن میں سے 5 افرادحادثے کی جگہ سے پہلے ہی اتر گئے تھے۔ ملبے سے لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مقامی سطح پر ریسکیو کا انتظام نہ ہونے سے مشکلات درپیش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں