پاکستان کا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پربھارت سےشدیداحتجاج

دفترخارجہ نےسیزفائر معاہدےکی خلاف ورزی پربھارتی سینئرسفارتکارکو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرا یا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری کےساتھ شہری آبادی کو مسلسل بھاری توپ خانے ، مارٹرگولوں اورخود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ا س سال اب تک بھارت نے 2ہزار 530 بار جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزیاں کیں جن کے نتیجے میں 19 بے گناہ شہری شہید اور197 شدید زخمی ہوئے۔ ترجمان نےکہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری کے ساتھ کشیدگی بڑھا کر بھارت اپنے غیرقانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں