شین جن کی خوشحالی نے پوری دنیا کو چین میں اصلاحات و کھلے پن کی قوت دکھائی ہے،چینی صدر

چین کے صدر شی چن پھنگ نے کہا  ہےکہ شین جن کی خوشحالی نے پوری دنیا کو چین میں اصلاحات و کھلے پن کی عظیم قوت دکھائی ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا روشن مستقبل دکھا یا ہے۔ شین جن خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی 40ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ شین جن چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ پائلٹ اکنامک زون کی تعمیر کو فروغ دے گا ۔انہوں نے کہا کہ گوانگ دونگ-ہانگ کانگ اورمکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے گا اور ایک ملک دو نظام کی ترقی کے لیے نئے تجربات فراہم کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا  کہ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں عوام کو اولین اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے زور دیا کہ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں معیشت،معاشرت اور حیاتیاتی ماحول کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،ایک ملک دو نظام کی بنیادی پالیسی پر ثابت قدمی سے قائم رہا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں