چین اور بھارت کی افواج کے درمیان مذاکرات کے ساتویں دور کا نعقاد

چینی وزارت دفاع کے ترجمان رن گو چھانگ کا کہنا ہے کہ  بارہ اکتوبر کو چین اور بھارت کی افواج کے درمیان کمانڈر سطح کے مذاکرات کا ساتواں دور منعقد ہوا۔رن گو چھانگ نے کہا کہ فریقین نے چین – بھارت سرحد کے مغربی حصے میں حقیقی کنٹرول لائن کے علاقے میں دونوں افواج کے ڈس اینگیجمنٹ کے بارے میں تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف کے خیال میں مذاکرات کا یہ دور مثبت اور تعمیر ی رہا ، جس سے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنے میں مدد ملی۔ان کا کہنا تھا کہ دو نوں اطراف نے فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری رکھنے اور ڈس انگیجمنٹ کے بارے میں دونوں فریقین کیلئے قابل قبول حل پر اتفاق کیا ۔فریقین نے دونوں ملکوں کے رہنماوں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ سرحدی علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ کو یقینی بنا یا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں