افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، 15 افراد ہلاک

افغانستان میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئےجس کے نتیجے  میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے نوا میں ہونے والے اس حادثے کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں