لبنان اور اسرائيل کے درمیان بحیرۂ روم کے تنازعے پر آج سے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں

لبنان اور اسرائيل کے درمیان بحیرۂ روم کے سمندری علاقے کے حوالے سے ديرينہ تنازعے پر آج سے مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔ مذاکرات میں شرکت کیلئے اسرائیل اعلیٰ حکام پر مشتمل 6 رکنی ٹیم بھیج رہا ہے جبکہ لبنان کی جانب سے 4 رکنی ٹیم مذاکرات میں شریک ہوگی۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں ، لبنان کا کہنا ہے کہ مذاکرات مکمل طور پر تکنیکی نوعیت کے ہیں۔

22 سال تک قابض رہنے کے بعد اسرائيلی افواج 2000 ء میں جنوبی لبنان کے اس علاقے سے پیچھے ہٹ گئی تھيںتب سے اقوام متحدہ کے امن دستے اس علاقے ميں تعينات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں