موجودہ صورتحال میں ، ہمیں خود انحصاری کی راہ اپنانا ہوگی،چینی صدر

چین کے صدر شی چن  پھنگ نے کہا کہ اس وقت ہم غیر محسوس طریقے سے اس صدی کی ایک بڑی تبدیلی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ صوبہ گوانگ دونگ  کے دورے کے موقع پرچھاؤ جو سانہوان کمپنی کا معائنہ کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ، ہمیں خود انحصاری کی راہ اپنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ  اس حکمت عملی کے تحت ہمیں طاقتور ملک کی تعمیر میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی کوشش کرنی چاہئیے۔چین کے صوبہ گوانگ دونگ کا رقبہ 1 لاکھ 79 ہزار700مربع کلومیٹر ہے جبکہ مستقل آبادی 115 ملین سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں