حریم شاہ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کر دی

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ملک میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک پر پی ٹی اے کی پابندی بے بنیاد بات ہے، وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائی جائے۔

کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کوئی پختہ وجہ نہیں ہے جسکی بنیاد پر پابندی لگائی گئی، ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایسے لوگوں پر خود ہی پابندی لگا دیتی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ بہت سے سینسر بورڈ جیسے ادارے موجود ہیں، ان ایپس کے ذریعے لوگوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائی جائے، اسلامی قوانین کے نفاذ کے بعد ہی بے حیائی ختم کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں