پاکستان کاترک صدرکے عالمی امور بارے دلیرانہ بیان کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستان  نےترک صدررجب طیب اردوان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جموں وکشمیر سمیت عالمی امور کے بارے میں دلیرانہ بیان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے ترک صدر کے خطاب پ پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان صدراردوان کے اس مطالبے کی بھی مکمل حمایت کرتاہے کہ اسلام مخالف پروپیگنڈے کی مذمت کے لئے ایک عالمی دن منایاجائے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سالانہ اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدرکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر چنوبی ایشیا کے امن و استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہوسکا۔انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدامات نے مسئلہ کو پیچیدہ کردیا ہے، ہم اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بھی ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین بھی پیچیدہ ہوگیا ہے لیکن آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ نیوزی لینڈ حملے کی تاریخ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی یکجہتی کا دن قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں