نئی دہلی: فائیو اسٹار ہوٹل میں خاتون ٹورسٹ گائیڈ سے اجتماعی زیادتی

بھارتی دارالحکومت کے  ایک ہوٹل میں خاتون ٹورسٹ گائیڈ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ ٹورسٹ گائیڈ کا کہنا ہےکہ انہیں نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے میں 6 ملزمان کی نشاندہی کی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مرکزی ملزم کی شناخت منوج شرما کے نام سے ہوئی جو دہلی کا ہی رہائشی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کے جس کمرے میں خاتون سے زیادتی کی گئی وہ دو بزنس مین نے بک کرایا تھا جب کہ متاثرہ خاتون ہوٹل میں ٹورسٹ گائیڈ اور ٹکٹ بکنگ ایگزیکٹو کے فرائض انجام دیتی ہیں۔

خاتون نے پولیس کوبتایا کہ انہیں کچھ پیسوں کی ضرورت تھی جس پر ملزم نے خاتون کو کال کی اور آسان قسط پر قرض دینے کے بہانے کمرے میں بلایا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں