آدھے ننگے ڈاکوؤں نے شہریوں میں خوف پھیلا دیا

خوشاب میں آدھے ننگے ڈاکو سرگرم ہوگئے  جنہوں نے ایک ہی رات میں پانچ گھروں میں ڈکیتیاں کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا جب کہ  آدھے ننگے ڈاکوؤں کی وارداتوں کے بعد فائرنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

پولیس کے مطابق آدھے ننگے 5 ڈاکوؤں نے ایک ہی رات میں 5 گھروں کا صفایا کیا ہے جب کہ ڈاکوؤں کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں وارداتوں کے بعد فائرنگ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے خوشاب کے علاقوں عظیم ٹاؤن، گلشیر ٹاؤن، شہزاد ٹاؤن اور کینال ریسٹ ہاؤس کے اطراف میں گزشتہ شب ڈکیتی کی وارداتیں کیں جب کہ یہ  گینگ پکڑنے سے بچنے کے لیے جسم پر سرسوں کا تیل لگاتا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈکیتی وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے ہیں ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں