خلیجی ملک قطر کا فلسطین کے مسئلے پر اپنا مؤقف برقرار رکھنے کا اعلان

خلیجی ملک قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنا مؤقف برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر کے فلسطین سے برادارنہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسئلہ فلسطین پر قطر کا مؤقف برقرار ہے۔قطر کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے ۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ ہونا چاہیے اور تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہونےچاہیے۔ خیال رہے کہ قطر نے اسرائیل کو اب تک تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ فلسطین کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں