مقبوضہ کشمیر،ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

مقبوضہ کشمیر کے فوجی اڈے میں بھارتی فوج کے حوالدار نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈے رکھ مٹھی میں حوالدار ہرویندر سنگھ کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی، لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ہلاکت کی تصدیق کردی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حوالدار کے سر پر نہایت قریب سے گولی ماری گئی ہے جس سے موت کی وجہ خودکشی لگتی ہے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق حوالدار ہرویندر سنگھ کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب سے تھا اور انہیں حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں