سردیوں میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ کے الیکٹرک سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اطلاع دی جا چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا، مختلف فیلڈز سے ایس ايس جی سی  سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے۔سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس فیلڈ سے گیس پریشر میں کمی ہے، ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے۔  ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شارٹ فال ہو نے سے لائن پیک کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں