پاکستان نے جینت کھوبرا گڈے کی پاکستان میں بھارتی ناظم الامور کی حیثیت سے تعیناتی کو مسترد کردیا

پاکستان نے جینت کھوبرا گڈے کی پاکستان میں ناظم الامور کی حیثیت سے تعیناتی کو مسترد کردیاہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری  کا کہناہے کہ ایک سینئر سفارتکار جو پہلے ہی بھارت کی جانب سے بطور سفیر تعینات رہ چکا ہو، اس کو اس عہدے پر تعینات کرنے کی سفارش کر نا پاکستان کے فیصلے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘بھارتی ذرائع ابلاغ کے بعض حلقوں میں بھارتی امور خارجہ کی وزارت کے ذرائع کے حوالے سے سینئر بھارتی سفارت کار جینت کھوبرا گڈے کو بھارتی ہائی کمیشن میں ناظم الامور تعینات کی خبریں آئیں جو گمراہ کن ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘گمراہ کن اطلاعات پھیلانا اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا نہ صرف سفارتی اقدار کے برعکس ہے بلکہ سیاسی تعلقات کو مزید خراب کرنے کے مترادف ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے پاکستان نے متعدد اقدامات اٹھائے جن میں بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح میں کمی لانا شامل ہے۔بیان کے مطابق تعلقات میں کمی لانے کا مقصد پاکستان کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی، غیر انسانی اور ناقابل قبول کارروائیوں کی مذمت کرنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں