بھارت نئی جارحیت کا جواز پیش کر کے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نئی جارحیت کا جواز پیش کر کے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس کے لئے  بھیجے گئے اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کے ساتھ پاکستان کے خلاف بیان بازی تیز کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن وسلامتی کو شدید خطرہ ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرے کو فوری ختم کرےاور وادی میں مواصلات اور نقل و حرکت پر عائد پابندیاں بھی  ختم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں